کینیڈا، شدید گرمی کے بعد لاکھوں بار آسمانی بجلی گرنے، آتشزدگی کے واقعات

کینیڈا، شدید گرمی کے بعد لاکھوں بار آسمانی بجلی گرنے، آتشزدگی کے واقعات

Spread the love

اوٹاوا (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) کینیڈا گرمی آسمانی بجلی

کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر کے بعد صرف 12 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ سے زائد

مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے

کے مطابق شدید سرد ملک کینیڈا میں رواں برس درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی

گریڈ کے قریب پہنچ گیا جس کے باعث ملک میں شدید گرمی نے سیکڑوں افراد کو

لقمہ اجل بنا لیا۔ اسی دوران شدید گرمی سے پریشان کینیڈین شہریوں پر ایک مصیبت آن

پڑی، صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریاست برٹش کولمبیا اور مغربی البرٹا میں 7 لاکھ

10 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری۔ گزشتہ روز کئی مقامات پر آسمانی بجلی گری جس

کے باعث 136 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

=-،-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں (=،= پڑھیں =،=)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد

جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر

منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سے لائٹون نامی گاؤں

مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کینیڈا میں شدید

گرمی پڑ رہی ہے، ملک کا درجہ حرارت 49 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ

چکا ہے، کینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی حالیہ لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 719 تک پہنچ

چکی ہے۔ کینیڈین حکام کی جانب سے ساسکچیوان، البرٹا، برٹش کولمبیا سمیت کئی

ریاستوں میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

=-=قارئین= کاوش پسند آئے تو شیئر اور اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کینیڈا کا صوبہ برٹش کولمبیا ان دنوں شدید قدرتی آفات کی زد پر ہے۔ صوبے میں

ریکارڈ درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کی وجہ سے سات سو سے زائد اموات کے بعد اب

جنگلات میں سو سے زائد مقامات پر آ گ نیا چیلنج بن گیا ہے۔ صوبے کے متاثرہ

علاقوں سے سیکڑوں افراد کو انخلاء کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ جبکہ

گرمی اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک سو ستر مقامات پر جنگلاتی آگ

لگ چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اور شہریوں کے انخلا کے لیے ملکی

فوج کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے برٹش کولمبیا کی لٹن نامی ٹاؤن

زیادہ تر جل کر تباہ ہو چکا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں 49.6 سینٹی گریڈ درجہ

حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کینیڈا گرمی آسمانی بجلی

Leave a Reply