کینیڈا میں شہید پاکستانیوں کی پشاورمیں تاریخی حویلی، تعلق معروف خاندان سے

کینیڈا میں شہید پاکستانیوں کی پشاورمیں تاریخی حویلی، تعلق معروف خاندان سے

Spread the love

پشاور،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) کینیڈا میں شہید پاکستانیوں

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں اسلاموفوبیا کا شکار ہونیوالے پاکستانی خاندان سے

متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ شہید خاندان پشاور صدر روڈ کا رہائشی تھا۔ انتہا

پسند نوجوان کی دہشتگردی کا شکار ہونیوالے خاندان میں ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر

پشاور والے کی 44 بیٹی مدیحہ سلیمان، 46 سالہ داماد سلمان افضال، 15 سالہ

نواسی یمنیٰ اور نواسہ 9 سالہ فیض شامل ہے۔ ڈاکٹر اطہر قیام پاکستان سے قبل

پشاور آکر آباد ہوئے تھے جس کے بعد انگلینڈ اور بعدازاں کینیڈا منتقل ہو گئے

تھے۔ ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر پشاور والے کی صاحبزادی مدیحہ سلیمان کی شادی

گلبرگ لاہور کے رہائشی سلمان سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بیوی

کے ہمراہ کینیڈ منتقل ہو گئے تھے۔ ریٹائرڈ میجر ڈاکٹراطہر کے صدر روڈ پر واقع

فلک سیر سینما کے سامنے بننے والی پہلی تاریخی حویلی کے مالک ہیں۔ انکا

خاندان شہرت رکھنے کیساتھ ساتھ سماجی حلقوں میں کافی جانا پہنچانا جاتا ہے۔

شہید خاندان کے زیادہ تر افراد اسوقت کراچی میں رہائش ہذیر ہیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر کے کزن اور صحافی وزیر قادری نے واقعے پر گہرے

دکھ اظہار کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا 9 سالہ فیض کی

حفاظت کے حوالے سے خاندان کے افراد فکر مند ہیں، انہوں نے دہشتگردی کے

مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا

کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہا یہ قتل

کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے

ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔ حملے کے فورا بعد ہی گرفتار کیے گئے 20

سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے

گئے ہیں-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کینیڈا کی مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت

گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اتوار کی شام

کینیڈا کے وسطی صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آنے والا واقعہ ‘نفرت’ کا

نتیجہ تھا۔ کینیڈا کے وزیر پبلک سیفٹی بل بلیئر نے اس حملے کو اسلامو فوبیا کا

خوفناک اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس خاندان کو اس

کے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ بظاہر حملہ آور کی مسلمانوں

سے نفرت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

کینیڈا میں شہید پاکستانیوں

Leave a Reply