کینیڈا،یونیورسٹی کے طلباء کی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کینیڈا(جےٹی این آن لائن ڈاٹ کام)کینیڈا کی برٹش کولمبیا یونیورسٹی (یو بی

سی)کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے محکوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کیلئے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک سو

کے قریب طلباء نے بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں اور

ذرائع ابلاغ کی معطلی کے خالف احتجاجی ریلی نکالی ۔انہوں نے ’’فری کشمیر،

فری کشمیر‘‘، ’’ہماری آواز سنو، ’’ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ کے نعرے لگائے۔

احتجاجی طلباء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ محاصرہ ہٹا لو‘‘،’’

فسطانیت کے خلاف آواز بلند کرو‘‘ ’’انسانیت کی قدر کرو‘‘ اور ’’نسل کشیُ بند

کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں کینیڈا میں زیر تعلیم تارکین وطن

کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ احتجاجی ریلی کے منتظمین

اور کشمیری طلباء نے موقع پر اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز

کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا ۔ انہوں

نے نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اہمیت

بیان کی۔’’ سٹینڈ ود کشمیر‘‘ نامی تنظیم کے ایک بانی تابش مسعود نے اپنی

افتتاحی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری ذرائع مواصلات پر پابندی اور

کشمیریو ںپر اسکے اثرات سے ریلی کے شرکا کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ

مواصلاتی پابندی کے باعث کشمیری اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے سے قاصر

ہیں ۔ بیرونی ملکوں میں زیر تعلیم طلباء اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے بات نہیں

کرسکتے۔ انہوںنے کہا کہ یہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ شہری آزادی کی بھی

سخت خلاف ورزی ہے۔ تابش مسعود نے شرکاء کو’’کشمیر سے اٹھنے والی

آوازں‘‘کے موضوع پر یوبی سی گلوبل لائونج پینل ٹاک اور5اکتوبر کو ہولینڈے

پارک Surreyمیں احتجاجی مظاہرے کے بارے میں آگاہ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply