کینسرمیں مبتلا اداکار عرفان خان واپس بھارت پہنچ گئے

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔

عرفان کینسر کی ایک کمیاب قسم نیورو اینڈو کرائن میں مبتلا تھے اور علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق عرفان خان ممبئی میں زیر علاج رہیں گے

ادھر کچھ لوگوں کا کہنا ہے عرفان ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی ریکارڈنگ کیلئے واپس آئے ہیں۔ عرفان خان کے قریبی ذرائع کی طرف سے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ تمام دعوئوں کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply