پانی بحران، قحط سالی کا شکار کیلیفورینا "بومب طوفان" کی زد میں

پانی بحران، قحط سالی کا شکار کیلیفورینا “بومب طوفان” کی زد میں

Spread the love

سیکرومنٹو (بیورو چیف، ارشد چوہدری سے) کیلیفورینا بومب طوفان

Journalist Arshed Chodhary from USA

امریکہ کے مغربی ساحل پر واقع بڑی زرعی ریاست کیلیفورینا اس وقت

بحرالکاہل سے اٹھنے والے سمندری طوفان ” بومب ” کی زد میں ہے، طوفان

کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور 80 کلومیٹر سے زائد رفتار سے

چلنے والے جھکڑوں کے باعث پوری ریاست میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر

رہ گیا ہے، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں تو لاکھوں گھر، کاروباری

مراکز اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ درخت گرنے سے دو

افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
کیلیفورینا بومب طوفان
Setlight Imag of Bomb Cyclone that hit California state of USA

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ” بومب سائیکلون“ نامی بحرالکاہل سے اٹھنے

والے شدید طوفان نے امریکی کی پانی کی شدید قلت، قحط سالی اور جنگلات میں

لگنے والی ہولناک آگ کی شکار ریاست کیلیفورنیا میں تباہی مچا دی ہے۔ 80 کلو

میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے جھکڑوں اور شدید بارشوں سے

نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔ ریاست کے صدر مقام سیکرومنٹو کے قریب

سے گزرنے والے دریا میں سیلاب کے باعث بڑی آبادی نقل مکانی کر رہی ہے۔

قبل ازیں شدید گرمی پڑنے کی وجہ سے جنگلات میں وسیع پیمانے پر آگ لگی

ہوئی تھی، جسے بجھانا مشکل ہو رہا تھا۔ اب آگ سے جلے ہوئے درخت بارشوں

کے باعث کیچڑ کے تودوں کو گرا رہے ہیں۔ طوفان کا زیادہ تر زور ریاست کے

شمالی حصے پرہے جبکہ جنوبی علاقے نسبتاً محفوظ ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً ساڑھے پانچ انچ

بارش پڑ چکی ہے، جس نے تقریباً ڈیڑھ صدی پُرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خلیج

سان فرانسکو کے علاقے میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد گھر اور کاروباری

عمارتیں طوفان سے متاثر ہوئی ہیں، اور سیاٹل شہر کے قریب ایک گاڑی پر

درخت گرنے سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یاد رہے موسم گرما

میں کم بارشیں ہونے اور پہاڑوں پر گلیشیر زیادہ نہ پگھلنے کے باعث یہاں پانی

کی کمی کا کئی سالوں سے جاری بحران اس مرتبہ اور شدید ہو چکا تھا، جس کا

سبب عالمی ماحولیاتی تبدیلی قرار دیا جا رہا تھا۔ ریاست کے کاشتکار پہلے پانی

کی قلت اور قحط سالی کے باعث پریشان تھے اور اب پانی کی کمی تو پوری ہو

جائے گی لیکن شدید بارشیں اپنے ساتھ بڑی تباہی کا سامان لے کر آئی ہیں۔

کیلیفورینا بومب طوفان ، کیلیفورینا بومب طوفان ، کیلیفورینا بومب طوفان

کیلیفورینا بومب طوفان ، کیلیفورینا بومب طوفان ، کیلیفورینا بومب طوفان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply