کیلیفورنیا میں فوڈ فیسٹیول پر شر پسند کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک ،15زخمی

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فوڈ فیسٹیول کے دوران

فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ بر طا نو ی نشریاتی ادارے بی

بی سی کے مطابق مسلح شخص نے فوڈ فیسٹیول میں شریک لوگوں پر فائرنگ کی

جس سے فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ فا ئر نگ سے 3 افراد کی ہلاکت کی

تصدیق ہوچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے

ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ حملہ آور کے دوسرے ساتھی کی بھی علاقے

میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔فیسٹیول میں موجود

ایک عینی شا ہد نے بتایا ایک سفید فام شخص نے تقریباً 30 سیکنڈ تک رائفل سے

فائرنگ کی۔عینی شاہدین نے بتایا حملہ آور نے کسی مخصوص ٹارگٹ کو نشانہ

بنانے کی بجائے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر پولیس نے حملہ آور پر فوری قابو

پاکر اسے ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کٹر کی مدد سے احاطے میں

لگی باڑ کو کاٹ کر فیسٹیول میں داخل ہوا، پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کی

روشنی میں حملہ آور کے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے جو ممکنہ طور پر اس

کا سہولت کار بتایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ کے نزدیک پہلے ہی

پولیس کی کچھ نفری تعینات تھی جس نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ٹوئٹ کرکے شہریوں کو محتاط اور

محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فیسٹول فائرنگ

Leave a Reply