کیلاش قبائل کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ اور مذہبی تہوار پھولڑ

کیلاش قبائل کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ اور مذہبی تہوار پھولڑ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) کیلاش قبائل کیلئے

Journalist Imran Rasheed

کیلاش قبائل کے خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور حساس پروگرام

میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چترال میں کیلاش کے تینوں ویلیوں میں 3

ہزار 800 کے قریب افراد کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے حکومت نے از

سر نو سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ پاکستان اور امداد دینے والے

اداروں نے ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کیلاش

افراد کے لئے نئی سوشل سیف گارڈ پالیسی بھی بنائی جائیگی اور بینظیر انکم

سپورٹ پروگرام کا سروے کرایا جائیگا- زلزلے، طوفانی بارشوں، شدید برف

باری، پانی اور دیگر سہو لیات کی قلت کے باعث نقصانات سے بچاﺅ کے لئے

حکمت عملی کی تیاری، اثاثہ جات کے تحفظ، بچوں کے کیلاشی زبان میں تعلیم

اور مذہبی اصولوں کی روشنی میں تعلیم کی فراہمی پر زور بھی دیا گیا ہے۔

=–،–= کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پھولڑ اختتام پذیر

کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار پھولڑ وادی بریر میں نہایت جوش و جذبے سے منایا

گیا۔ پھولڑ، خزاں کا میلہ وادی بیریر میں ایک سالانہ رنگا رنگ دو روزہ تہوار

ہے جو کہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار انگور اور

اخروٹ کی فصل کی کٹائی کی علامت ہے۔ لوگ مقامی زبان میں گانے گاتے ہیں

اور دو روزہ میلے میں روایتی رقص کرتے ہیں۔ یہ تہوار صرف وادی بریر میں

ہر سال منایا جاتا ہے، جس میں اخروٹ اتار کر اور سٹور سے انگور نکال کر

مہمانوں کو پیش کئے جاتے ہیں تاکہ اس میں برکت ہو اور اگلے سال خوب فصل

اُگے۔

Kalash Festival Phular in Barir Vailly
کیلاش قبیلے کے بچے بچیاں روایتی لباس پہنے سروں پر پھول سجائے ہوئے ہیں (فوٹو جتن)

اس تہوار میں ان دس سال کی ہونیوالی بچیوں کے سروں پر پھولوں سے بنی

ہوئی ایک خاص ٹوپی رکھی جاتی ہے، جبکہ 10 سال کے بچوں کو کیلاش لباس

پہنا کر باقاعدہ طور پر قبیلے میں شامل کیا جاتا ہے۔ پھولڑ تہوار میں کیلاش

خواتین گیت گاتی ہوئی رقص کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات ڈھولک بجاتے ہیں۔

اس موقع پر کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء جن کو قاضی کہا جاتا ہے وہ مذہبی

گیت گاتے ہیں، اور آنے والے سال میں اپنے لوگوں کیلئے دعائیں بھی مانگتے

ہیں۔ دو روزہ تہوار میں کیلاش خواتین دوسرے روز دوپہر کے بعد اونچے والے

جگہ میں جا کر چرسو میں رقص پیش کر کے گیت گاتی ہیں اور شام کے بعد یہ

تہوار اختتام پذیر ہوتا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تہوار میں وزیراعلیٰ خیبر پحتونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور

وزیر زادہ کیلاش نے حصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر

غفور آفریدی اور دیگر ارکان اسمبلی بھی تہوار سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع

پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کیلاش کے مذہبی رہنماء

قاضی صاحبان میں اعزازیئے کے چیک بھی تقسیم کیے، اور کہا کہ موجودہ

حکومت کھیل کود اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے

اور پہلی بار کیلاش قاضی جن میں خواتین اور حضرات دونوں شامل ہیں ان کو

ماہوار اعزازیہ کے چیک بھی دئے گئے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ غفور آفریدی نے کہا

کہ پولیس کیلاش قبیلے کے افراد کو ہر قسم کی تحفظ دینے کیلئے ہر وقت چوکس

رہتی ہے تاکہ وہ نہایت تسلی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات اداکریں، اور پولیس

ہر آنے والے مہمان اور سیاح پر بھی نظر رکھتی ہے، تاکہ یہاں کسی قسم کا

ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

=-،-= کیلاش وادی کو جانیوالی شاہراہیں جلد تعمیر کی جائیں، سیاح

تہوار کو دیکھنے کیلئے آنے والے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں

نے کیلاش کی خوبصورتی اور ان رنگا رنگ تقریبات کی تعریف کے ساتھ ساتھ

حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ کیلاش وادی کو جانے والی سڑکوں کی حالت

زار بہتر بنائی جائے تاکہ سیاحوں کو یہاں آنے میں دقت کا سامنا نہ ہو-

کیلاش قبائل کیلئے ، کیلاش قبائل کیلئے ، کیلاش قبائل کیلئے ، کیلاش قبائل کیلئے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply