کیا مسلسل کھجلی کا علاج روشنی سے ممکن ہے؟

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایکزیما اور مسلسل خارش انسان کو بے حال کردیتی ہے اور اب ممکنہ طور پر اس کا علاج روشنی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔روم میں واقع مالیکیولر بایولوجی لیبارٹری (ای ایم بی ایل) کے ماہرین نے مسلسل تحقیق سے دیرینہ خارش کا ایک نیا اور کم تکلیف دہ علاج دریافت کیا ہے۔ جب چوہوں پر ان کا علاج کیا گیا تو اس کے بہت مؤثر نتائج برآمد ہوئے۔ اس طریقہ علاج کی انسانوں پر افادیت کے بعد تکلیف دہ ایکزیما سمیت کئی امراض کی راہ ہموار ہوسکے گی۔17 درسمبر کو نیچر بایو میڈیکل انجینئرنگ میں شائع ایک رپورٹ میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اس طریقہ علاج میں روشنی سے حساس بعض کیمیکل جسم میں داخل کیے جاتے ہیں جو فوری طور پر بیرونی جلد پر کھجلی کی وجہ بننے والے اعصابی خلیات (نروسیلز) سے جڑ جاتے ہیں۔تجرباتی طور پر خارش کے شکار چوہوں میں کیمیکل ٹیکوں کی مدد سے شامل کیا گیا۔ اس کے بعد نزد زیریں سرخ (نیئر انفرا ریڈ لائٹ) جلد پر ڈالی گئی۔ اس روشنی کی بدولت خارش کی وجہ بننے والے اعصاب جلد کی اوپری سطح سے دور ہوگئے اور چوہوں کی کھجلی ختم ہوگئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply