موٹر سائیکل کھڑے کنٹینرسے ٹکراگئی،6 سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق

Spread the love

کھڑے کنٹینرسے ٹکر

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ شاہ پور کانجراں میں روڈ پر کھڑے

کنٹینر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، حادثے میں6 سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق، دو زخمی

ہوگئے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ تفصیلات کے مطابق

چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں ملتان روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر دو بچوں سمیت چار

افراد سوار ہو کر جارہے تھے کہ مین روڈ پر کھڑے کنٹینر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے

باعث چھ سالہ شعیب اور 42 سالہ اصغر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دو سالہ مریم اور 14سالہ غلام

عباس زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو

ہسپتال منتقل کیا۔ ورثاء کی جانب سے کارروائی نہ کروانے پر پولیس نے جاں بحق ہونیوالوں کی

لاشیں کاغذی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیں۔ شاہ پور کانجراں ملتان روڈ کے علاقے

میں موٹر سائیکل پر دو بچوں سمیت چار افراد سوار ہو کر جارہے تھے کہ مین روڈ پر کھڑے کنٹینر

سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے باعث چھ سالہ شعیب اور 42 سالہ اصغر جاں بحق ہو گئے.

کھڑے کنٹینرسے ٹکر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply