0

کھوکھر برادران اینٹی کرپشن کی پکڑ میں،تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

Spread the love

اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما ئوںکھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ ایکسائز سے ان کی ملکیتی پراپرٹی اور گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرنے پر محکمہ ایکسائزنے اینٹی کرپشن ریجن لاہور کو تمام تفصیلات فراہم کردیں۔ذرائع ایکسائز کے مطابق اینٹی کرپشن ریجن لاہور کو کھوکھر برادران کے ملکیتی کوائف جن میں کروڑوں روپے کی 7پراپرٹیز،لگژری گاڑیوں ،پراڈو،لینڈکروزر وغیرہ کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔کوائف کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمااورسیف الملوک ایم پی اے 3لگژی گاڑیاں، ایم این اے افضل کھوکھر 2لگژی گاڑیاں اور محمد شفیع کھوکھر 3لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں،کھرکھر برادران کی رائیونڈ میں21دکانیں بھی ملکیتی ہیں۔یادرہے کہ عدالت کے حکم پراینٹی کرپشن لاہور نے پہلے ہی کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کررکھاہے ۔
تحقیقات

Leave a Reply