کھوئی رٹہ ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،منہ توڑجواب پر دشمن کی گنیں خاموش

Spread the love

کھوئی رٹہ (مانیٹرنگ )لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلا

اشتعال فائرنگ، ایک نوجوان زخمی،مکان کو جزوی نقصان ، پاک فوج کی بھرپور

جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے

گائوں خانپور، گجر منڈی پر انڈین آرمی نے گزشتہ روز بلاشعال فائرنگ کی انڈین

آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ سے 18سالہ نوجوان محمد شہزاد ولد

محمد سلیم ساکن گجر منڈی شدید زخمی ہو گیا جبکہ مکان کو جزوی طور پر

نقصان پہنچا زخمی نوجوان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں سے

ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔ پاک فوج نے دشمن

کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

Leave a Reply