کھلاڑیوں نے اہل خانہ کےساتھ سال نوکیسے منایا ؟جانیئے

Spread the love

کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے سال کی شروعات اپنے اہل خانہ کےساتھ کیں ۔قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے اپنی فیملی کےساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور فیملی ڈنر کیا ۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکر کے اپنے مداحوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہاب ریاض اور ا±ن کی اہلیہ نے بھی نئے سال کے آمد کے موقع پر مداحوں کیلئے تصویر شیئر کی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کےساتھ سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کیا۔اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کےساتھ نئے سال کی شروعات کیں۔پاکستانی انٹرنیشنل وویمن کرکٹر کائنات امتیاز ان دنوں باکو میں سیاحت کر رہی ہیں انہوں نے وہاں نیو ایئر کی تقریبات میں حصہ لیا ۔سابق کپتان شعیب ملک نے بالوں کے نئے اسٹائل کےساتھ اپنے مداحوں کےلئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply