کچے میں آپریشن جاری

سکھرکے علاقہ کچے میں آپریشن جاری ، 8 ڈاکو ہلاک ،12زخمی

Spread the love

کچے میں آپریشن جاری

سکھر (جے ٹی این آن لائن نیوز) سکھر پولیس کے مطابق کچے میں جاری آپریشن کے دوران اب

تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین شہید ہوگئے۔شکارپور

میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او سکھر کامران

فضل نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو اغوا کرکے گڑھی تیغو کے علاقے میں

یرغمال بناکر رکھا گیا تھا، اغواکاروں کی روز بروز بڑھتی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف

پھیل گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 12 مغویوں کو بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے گزشتہ رات

آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران اب تک 6 مغوی بازیاب اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کیا

گیا ہے جب کہ اے پی سی پر راکٹ حملے میں اے پی سی ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل سمیت ایک سول

شخص شہید ہوا اور چار اہلکار زخمی ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے

جاری کارروائی میں اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے

علاقے کو ڈاکوؤں اور اغواکاروں سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

کچے میں آپریشن جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply