halat e hazra jtnonline

کپتان کا ایک اورسُہانا خواب، دریائے راوی کے کنارے جدید شہر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

( تجزیہ ،،،،،، ایثار رانا ) کپتان کا سُہانا خواب

لاہور ”راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ“ کا منصوبہ کا قومی زبان اردو میں

مختصر نام ” لبِ راوی پراجیکٹ ” رکھا جا سکتا ہے۔ اگر ایک نظر اس منصوبے

کو دیکھا جائے تو یہ ایک خواب سا بلکہ سہانے خواب سا منصوبہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب کی بھلائی کیلئے ایک اور فرد واحد کی بھلائی کیلئے سب کا نظریہ
…………………………………………………………………………………………………………

50 ہزار ارب روپے کی کثیر رقم سے اس منصوبے کو میں پنجاب بلکہ پاکستان

کا گیم چینجر کہوں گا۔ اسے آپ کسی بھی طرح سی پیک سے کم تر نہیں کہہ

سکتے۔ اگر منصوبے پر عمل ہو جائے تو کم از کم وطن عزیز کے سب سے

زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملازمتوں ،

کاروبار اور ترقی کے اتنے دروازے کھل جائیں گے کہ ہر ہر دروازے سے

خوشحالی آسکے۔ میں نے لب ِ راوی پراجیکٹ کو خواب سا منصوبہ اس لئے

کہا ہے کہ اس شہر میں ایک مصنوعی جنگل اگایا جائے گا۔ جس میں 60 لاکھ

درخت لگیں گے۔ پانی کو صاف کر کے راوی کی سطح بلند کی جائے گی۔ ہے نا

ایک خواب سا منصوبہ۔ میں وزیر اعظم عمران خان کو پچھلے تئیس سال سے

جانتا ہوں ۔ مجھے ان کی کمٹمنٹ پر زرہ برابر شک نہیں ہے۔ وہ خواب دیکھتے

ہیں اور پھر اس کی تعبیر میں جُت جاتے ہیں ۔ ورلڈ کپ، شوکت خانم ہسپتال، نمل

یونیورسٹی، وزارت عظمیٰ کسی دور میں سب خواب جیسے تھے۔ لیکن آج وہ

سب تعبیر کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔ لیکن یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ

کیا اکیلے عمران خان اس ہمالیہ جیسے منصوبے پر عمل کرا لیں گے؟۔ بطور

کپتان اس کے لئے ان کے پاس ایک ٹیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ جن میں چاہے

سیانے کم پر دیوانے زیادہ ہوں۔ سب سے بڑا مسئلہ تو ناجائز قابضین سے جگہ

ہی وا گزار کرانا ہے۔ نیب نے سر مایہ کاروں کو اتنا ڈرا دیا ہے کہ وہ ٹکہ

خرچنے پر تیار نہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار یہ بیڑہ اٹھا

لیں اور اگر اس منصوبے کا آدھا بھی مکمل کر جائیں تو وہ ہمیشہ کے لئے دیگر

ایشوز کے ساتھ امر ہو جائیں گے۔ کیونکہ یہ منصوبے نا ممکنات میں سے

ممکنات کا نام ہے ۔ بات عزم ، حوصلے اور ان کی انتھک محنت کی ہے۔ دیکھیں

کون آگے بڑھ کر علم اٹھاتا ہے۔ ورنہ ماضی میں بھی کئی عظیم منصوبے بنے ،

ان کی تختیاں لگیں ،تقریبات ہوئیں اور پھر وہ حسرتوں کے قبرستان میں بے کفن

دفنا دی گئیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کپتان کا سُہانا خواب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply