khabar i Hai jtnonline

کپتان کا دیوانہ گھرانہ بھوکا پیاسا محوعبادت، یااللہ عمران کو کامیاب فرما

Spread the love

کوٹلی (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) کپتان کا دیوانہ گھرانہ

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، جس

میں ان کی کامیابی کیلئے آزاد کشمیر کوٹلی کا رہائشی محمد شاہپال اپنے بچوں

کے ہمراہ جائے نماز پر بیٹھ گیا ہے۔ شاہپال کے ہاتھ میں تسبیح اور ہونٹوں پر ایک

ہی دعا ہے یااللہ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب فرما، شاہپال نے کچھ کھایا اور

نہ پیا بس ایک ہی دعا کیے جا رہا ہے کہ اللہ پاک عمران خان کو کامیاب فرما۔

=-= یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کا رہائشی محمد شاہپال وزیراعظم عمران خان کے

اعتماد کا ووٹ لینے کے اعلان کے بعد سے ہی اپنے بچوں کے ہمراہ جائے نماز

پر بیٹھا ہے اور دعا مانگے جا رہا ہے اللہ پاک عمران خان کو کامیاب فرما۔ اس

حوالے سے محمد شاہپال نے کہا کہ میں تب تک کچھ کھاؤں گا نہ ہی پیوں گا جب

تک میرے کپتان کو کامیابی نہیں مل جاتی۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے پر

کوٹلی سے محمد شاہپال وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد تک اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ

ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے وزیراعظم سے ملنے گیا تھا۔ محمد

شاہپال کے ننھے بچے بھی عمران خان کے دیوانے ہیں اور وزیراعظم کی کامیابی

کے لیے دعا گو ہیں۔ شاہپال کا کہنا ہے کہ میں نم آنکھوں سے اپنے اللہ کے حضور

دعا مانگ رہا ہوں کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں وزیراعظم عمران خان

کامیاب ہوں اور میں ننگے پاؤں پیدل چل کر کپتان کیلئے اپنی منت پوری کروں۔

==-== کپتان کے دیوانے اور سپورٹرز وزیراعظم کے اعلان پر بے چین

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے

اعلان کے بعد سے ہی ان کے مداحوں میں ایک بے چینی سی پیدا ہو گئی ہے،

سینیٹ الیکشن میں حکومت کو مطلوبہ کامیابی نہ مل سکنے پر عمران خان کے

سپورٹرز اور پی ٹی آئی کے فالوورز میں مایوسی پھیلی تھی مگر وزیراعظم

عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے اعلان نے ان کو مزید

پریشان کر دیا ہے، عمران خان کے سپورٹرز کا کہنا ہے ہمیں اس ملک کی بھلائی

اور ترقی کی صرف عمران خان سے اُمید تھی لیکن اگر وہ قومی اسمبلی میں

مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کپتان کا دیوانہ گھرانہ

Leave a Reply