پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) کپتان کا دبنگ اعلان

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو کسی بھی صورت اڈے دینے سے صاف

انکار کر کے دنیا پر پاکستان کا دوٹوک موقف واضح کردیا۔ گزشتہ روز غیر ملکی

ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسا ممکن ہی نہیں پاکستان

سی آئی اے یا امریکہ کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان

میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔ وزیراعظم عمران خان سے

انٹرویو لینے والے جوناتھن سوان نے سوال کیا کیا آپ امریکی حکومت کو پاکستان

میں سی آئی اے کی موجودگی کی اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ القاعدہ کیخلاف سرحد

پار انسداد دہشتگردی مشن چلائیں جیسے داعش یا طالبان؟۔ وزیراعظم نے جواب

دیا ہرگز نہیں، ان کے واضح ردعمل پر حیرت میں آکر انٹرویو لینے والے نے

وزیراعظم سے ان کے ردعمل کی تصدیق کیلئے سوال کیا کیا واقعی، تو عمران

خان نے کہا جی ہاں واقعی، Absolutely Not۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری

کیے گئے بیان میں کہا وزیرِاعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو

پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔ قابل ذکر بات ہے کہ کچھ روز قبل ترجمان دفتر

خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئربیس کی خبروں کو بے

بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں،

پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس ہے نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے،

پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ مزید برآں دفتر

خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کرنا

چاہیے، پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف مواصلات فریم

ورک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے

ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن (جی ایل او سی) کوآپریشن ہے،

پاکستان نے امریکا کیساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا۔ یاد رہے حال ہی میں وز یر

خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایسے کسی بھی

امکان کو مسترد کر دیا تھا، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

نے بھی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ د یتے ہوئے پاکستان میں امریکی ایئر بیس

کے امکان کو رد کر دیا تھا۔

=-.-= وزیراعظم کا دوٹوک موقف Absolutely Not# ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آنے

پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس

پر ہیش ٹیگ Absolutely Not# ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا

کہ وزیراعظم عمران خان نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو

اڈے دینے سے صاف انکار کرکے اپنا اور پاکستان کا دو ٹوک موقف پیش کر دیا،

اس بیان کے بعد ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق

ہو جائیں، لیکن انہوں نے جو جرات دکھائی وہ اس سے قبل کسی پاکستانی حکمران

میں نہیں تھی، یہی وجہ تھی کہ امریکی صحافی بھی عمران خان کے اس کھرے

جواب پر حیران ہوا۔ کپتان کے فالوورز کا کہنا تھا سپر پاور کو آنکھیں دکھانا، خان

جیسے لیڈر کیلئے خطرے سے کم بھی نہ ہو گا، لیکن خان صاحب کا وعدہ تھا کہ

میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا یہ نواز شریف، پرویز مشرف اور آصف علی زرداری

سے امریکہ کے ” ڈو مور” کے مطالبے سے لے کر کپتان کے ” ہرگز نہیں ” تک

کا سفر ہے۔ ایک اور صارف نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو شئیر کی اور کہا

کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔ سوشل میڈیا

صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

ہے۔ پاکستان کو گذشتہ کئی دہائیوں سے ایسے ہی کسی بہادر لیڈر کی ضرورت

تھی جو سپر پاورز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکو انکار کر سکے نہ کہ خود

انکا غلام بنے اور قوم کو بھی ان کی غلامی کی ترغیب دے، عمران خان نے

امریکہ کو انکار کر کے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

کپتان کا دبنگ اعلان ، کپتان کا دبنگ اعلان ، کپتان کا دبنگ اعلان ، کپتان کا دبنگ اعلان ،

Leave a Reply