0

کپتان سرفراز احمد کے استعفے کی افواہیں پھیلا دی گئیں

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹیم کی اور اپنی کارکردگی سے مایوس ہیں تاہم قیادت چھوڑنے پر غور نہیں کررہے۔کپتان سرفراز احمد قیادت چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے استعفی طلب کیا ہے۔جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے 24گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے استعفے کی افواہیں پھیلا دی گئیں۔ اس بارے میں حقائق جاننے کیلئے کیپ ٹاون میں ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے پر قیادت تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ بعض حلقے اس حوالے سے خواہشات کو خبر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میں ہار کے بعد ٹیم میٹنگ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ لیکن کوچ مکی آرتھر اور منیجر طلعت علی ملک نے کپتانی چھوڑنے کے بارے میں سرفراز احمد سے کوئی بات نہیں کی۔ نہ ہی سرفراز احمد اس بارے میں کوئی سوچ وبچار کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص گروپ جو سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کردار کشی کررہا ہے اس نے کپتانی چھوڑنے کے بارے میں افواہ پھیلا دی۔ پاکستان ٹیم کیپ ٹاون میں ہے جہاں پیر کو کھلاڑیوں نے پرسکون ماحول میں وقت گزارا۔

Leave a Reply