Kim Jong Un North Korian Leader

کم جونگ اِن سے متعلق دنیا میں افواہیں گرم، شمالی کورین حکام بھی خاموش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن( جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) کِم جونگ اِن

شمالی کوریا کے رہنما کم جوانگ اس وقت دنیا کے منظر سے غائب ہیں، ان کی صحت سے متعلق متضاد خبریں زیر گردش ہیں۔ چین کی حکومت نے شمالی کوریا کے حکمران کی صحت سے متعلق میڈیا پر متضاد خبریں آنے کے بعد اپنے اعلیٰ ترین ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم شمالی کوریا روانہ کر دی ہے۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا 5 روز کے دوران دوسری مرتبہ میزائل تجربہ
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ترین ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم چین میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سربراہی میں روانہ کی گئی ہے۔ چین کی وازرت خارجہ کی جانب سے اس خبر کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ کم جونگ اِن کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 12 اپریل کو ہونیوالی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ شمالی کوریا اور چین کی جانب سے ابتدائی طور پر ایسی رپورٹس کی تردید کی گئی تھی، جن میں کہا گیا تھا کہ کم جونگ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر کریں ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماؤنٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ دوسری جانب چین کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے بھی قیاس آرائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ادھر امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ڈاکٹروں اور سفارتی عملے کو کم جونگ اِن کی صحت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بھیجا ہے۔ جبکہ شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے تاحال کم جونگ اِن کی صحت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا، بلکہ خاموشی اختیار کی جار رہی ہے۔

کِم جونگ اِن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply