,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آپ کا آج کیسا ہے، خواتین اور مردوں کو کیا کیا مواقع میسر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن)

آپ کو جس بھی طرف سے مشکلات آ رہی ہیں۔ اللہ نے چاہا تو وہ اب جلد ختم ہونے والی ہیں اور آج گھریلو ماحول میں کچھ عارضی کشیدگی ہونے کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کا زائچہ آج بند ہے۔ یعنی ستارے ابھی پوزیشن تبدیل نہیں کر رہے۔ اس لئے ہمیں ان کی حرکت پر نظر رکھنا ہوگی اور ابھی صورت حال میں خاص تبدیلی نہیں رہے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی وجہ سے کافی دنوں سے بیمار ہیں وہ بحکم اللہ اب تیزی سے شفاء یاب ہوں گے۔ ان دنوں بس حسب توفیق صدقے کا مشورہ ہے۔ لازمی ادا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی جانب سے بحکم اللہ ضرورت پوری ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ آج اور بھی ذہنی پریشانی والے مسئلے حل ہوں گے اور ایک اولاد کی طرف سے اچھی خبر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت آپ کو ایک ذہنی پریشانی لاحق ہے اور آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا ہو گا کہ یہ کس طرح دور ہوگی، فکر مند نہ ہوں اس کے بارے میں جلد خوشخبری مل جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک رکاوٹ آج بھی تنگ کر سکتی ہے۔ آپ کی تھوڑی سی کوشش سے انشاء اللہ یہ وقت گزر جائے گا۔ آج آپ کے لئے خاموش رہنے کا ہی دن ہے۔ شررت نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جن افراد نے خود کافی دنوں سے مشکلات دیکھی ہیں۔ ان کے لئے اب اچھی خبر ہے۔ معلوم نہیں مگر کوئی اہم سلسلہ آپ کی جانب آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے وہ بھی جلد۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں آپ کو روزانہ کے حساب سے صحت کا صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور جو معاملات خراب تھے۔ اب ان کو خود ٹھیک کرنے کے لئے پیش قدمی کریں تاکہ اللہ راضی ہو سکیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ پوری ہو گی مگر دو تین یوم میں۔ اس لئے آج صبر کریں اور بعد نماز مغرب سورہ واقعہ ضرور پڑھا کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بندش جیسی کیفیت ابھی چل رہی ہے۔ آپ پرندوں کو خوراک ڈالیں اور یاحی یا قیوم کا ورد چلتے پھرتے ضرور کرتے رہا کریں۔ آج آپ کو اپنی نظر بھی اتارنا ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی قسم کے بڑے درد سر مسئلے سے نجات مل جانے کی خبر ملے گی اور ایک مشکل کا حل بھی آپ کے سامنے ہوگا۔ آج کا دن آپ کو اپنے لئے گھریلو ماحول میں خبر رکھنے کا بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزگار کا خانہ کھل چکا ہے ۔ مشتری کسی وقت بھی اس میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کی مشکلات بھی حل ہونا شروعہو جائیں گی۔آج خبریں تو اچھی ہیں۔

قارئین : اپنے ستاروں کے مکمل احوال کیلئے یہاں ( کلک ) کریں
آج کا دن

کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply