kundali jtnonline

کُنڈلی 6 مئی کی، بُرج جوزہ کیلئے آسانیاں، سرطان والوں کی ٹینشن ختم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کُنڈلی 6 مئی کی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی کے وعدے پر اعتبار مت کریں اور مکمل تو کل سے کام لیں۔ ﷲ بڑا رحمان اور رحیم ہے، وہ آپ کی پریشانیاں جیسی بھی کیوں نہ ہوں، ان کو دور کر ہی دے گا، انشاء ﷲ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے آپ کو دھو کے دیئے تھے۔ آپ دوبارہ پھر ان کا ہی اعتبار کر رہے ہیں۔ ایسا کرنا خود کو مالی نقصان اور بڑی مشکل میں ڈالنے والی بات ہے، ان سے دور رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورت حال دن بدن آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ آپ کے لئے جلد اچھے دن شروع ہو جائیں گے، اور دوبارہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

گھر میں جو بھی ٹینشن ہے۔ وہ ختم ہو جاے گی۔ ان چھوٹی موٹی باتوں کو اپنے
دماغ پر سوار مت کریں، اگر اب بات بڑھی تو آپ کے لئے اس کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روزگار کے حوالے سے فکر مند نہ ہوں، کافی عرصے سے جو سلسلہ رُکا ہوا تھا۔ اب وہ چل پڑے گا، اور ضرورتیں بھی انشاء ﷲ پوری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ آپ کی ان پر مکمل اور گہری توجہ بے حد ضروری ہے۔ اس میں شائد آپ کے لئے کافی کچھ چھپا ہوا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج جلد بازی سے کام نہ لیں، اور بالکل سیدھا سیدھا چلنے کی کوشش کریں۔ ان دنوں جس بھی طرف سے کوئی آفر آئے، اس کے بارے میں غور و فکر کر سکتے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کے لئے کسی وقت بھی اچھی خبر آ سکتی ہے۔ آج ایک کام کے ہونے کی امید ہے جو ناممکن سا تھا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی ایسی مشکل میں گرفتار ہیں، جن کا وہ کسی سے ذکر نہیں کر سکتے۔ وہ اب غیر متوقع طور پر اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، ان شاء اﷲ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ہاری ہوئی بازی جیت سکتے ہیں، اور ان لوگوں سے بھی اب فائدہ حاصل ہوگا۔ جن سے کبھی امید نہ تھی۔ آج کا دن کجھ رقم بھی آپ کے ہاتھ میں دے سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اس وقت آپ کے مالی معاملات میں کچھ تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آپ جس بھی طرف سے امید لگا کر بیٹھے تھے۔ وہ بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج آسانی چلے گی۔ کافی دنوں سے ذہنی سکون ہی نصیب نہیں ہو رہا تھا۔ اب زائچے میں مشتری کی کچھ دیر کے لئے آمد بہت کچھ بدل کر رکھ سکتی ہے، انشاء ﷲ

کُنڈلی 6 مئی کی،

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply