kundali jtnonline

جتن کُنڈلی کی نظر میں آج کا دن اور ستاروں کی چال کے تحت آپکا احوال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کُنڈلی اور آپکا احوال

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں، آپ اب بڑی مشکل سے بحکم اللہ نکل آئے ہیں۔

آج دوپہر کے بعد ہی اچھی اور بڑی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ اگرکسی کیساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ تو کسی بڑے

نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں اس لئے اکیلے ہی کام کریں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

انجان شخصیت کی طرف انشاءاللہ کوئی فائدہ حاصل ہونے کی امید اور رکا ہوا

کام بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کی ایک مالی مدد بھی غیر متوقع ہو سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج پریشانی والی کوئی بات نہیں، آپ کو جس طرف سے مشکلات آ رہی تھی وہ

فوراً رُک جائیں گی اور انشاءاللہ اچھی خبریں ملنا بھی شروع ہو جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اہم دن ہے۔ صبح سے ہی کوئی اہم خبر آپکو آنے والے وقت کی اچھی اطلاع

دے گی اور آج دوپہر کو مالی حوالے سے اہم معاملات بھی حل ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

نوکری کے لئے اگلے تین چار دن بڑے اہم ہیں، انشاءاللہ آج روزگار کا مسئلہ

حل ہو جائیگا۔ کاروباری افراد بھی اپنے نقصان کا ازالہ حاصل کر سکیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بار بار کہا جا رہا ہے اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر

اپنی نظر بھی اتاریں۔ آپکو مکمل خاموشی سے چند دن گزارنے کی ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جس طرف سے پیسوں کے ملنے کی امید تھی وہ بات ایک ہفتہ آگے جا سکتی

ہے۔ آپکو صبر سے کام لینا ہے جو آپکے نصیب میں ہے وہ آپکو مل کر رہیگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ آپ پھر دوبارہ غلط دہرا رہے ہیں جس میں عزت

والا مسئلہ سب سے اہم ہے اسوقت صرف واپسی کا راستہ اختیار کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ اب اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ امید

تو بہت ہے کہ اب انکے مالی معاملات میں بھی خاطر خواہ بہتری آ سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بلاک رقم کی ابھی واپسی نہیں ہے۔ آپ فی الحال اس طرف زور مت دیں اور جو

کام کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی فائدہ ملتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کافی دنوں بعد اچھا دن آیا ہے۔ صبح سے بہتری کی خبریں دے رہا ہے اور

مالی حوالے سے بھی خوشی کی خبر ہے۔ اولاد کے معاملات بھی بہتر ہونگے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کُنڈلی اور آپکا احوال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply