آج کا دن کیسا 114

کُنڈلی آج کی، بُرج حمل کیلئے آسانیاں، دلو والے سورۃ القلم کا ورد کریں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کُنڈلی آج کی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات میں قدرے بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب اس کے واضع اثرات

محسوس ہونے لگیں گے۔ بس سکون سے چلیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے، اسکا واضع حل مل جائیگا اورذہنی سکون

حاصل ہوگا۔ آج ضرورت کے تحت رقم کا بندوبست بھی ہو جائیگا، انشاءاللہ ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی کی وجہ سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے. اب انکو اپنے

معاملات میں بحکم اللہ آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آج کا دن خصوصی بہتری

کا بھی دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اس وقت ستاروں کی پوزیشن آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئی ہے، آپ کو اس کا

جلد ہی اس کا احساس ہو جائے گا۔ آج من پسند کام ہونے کی امید بھی ہے۔

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

فکر مند نہ ہوں آج کا دن آپ کے لئے خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے، کافی دن آپ

نے مشکلات میں گزارے ہیں۔ اب انشاء اللہ روزانہ اچھی خبریں ہی ملیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی ایک گھریلو پریشانی کم ہو گی۔ صحت کا خانہ بھی تیزی سے بہتر ہونا

شروع ہو گیا ہے، اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے اپنا رخ بدل رہی ہے، آپکو انشاءاللہ اس کا بڑا

فائدہ حاصل ہوگا، اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی پوری ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے میں بحکم اللہ

کامیاب ہونگے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی آج دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اس وقت آپ مالی طور پر بڑے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کام کا ارادہ

رکھتے ہیں کوئی نہ کوئی مشکل آ جاتی ہے، اسلئے توبہ اور دعا سے کام لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

مالی حالات میں بدلیں لگے، اور انشاءاللہ اس کا آپکو بڑا فائدہ حاصل ہوگا جو لوگ

کسی بھی قسم کی گھریلو پریشانی میں مبتلا ہیں وہ بھی اس سے نکل جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی انجانی سی بندش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات

صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں، اس سے انشاء اللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن جلد ختم ہونیوالی ہے کسی وقت بھی اس کی خبر

آ سکتی ہے۔ آج ہر لحاظ سے ایک اچھا دن ثابت ہوگا فکر مند نہ ہوں۔

کُنڈلی آج کی

Leave a Reply