kundali jtnonline

جے ٹی این آن لائن کُنڈلی اور آج کا دن، مواقع، احتیاط اور بہت کچھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کُنڈلی آج دن کی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن آپ کے لئے کوئی مبارک خبر لے کر آیا ہے۔ آپ جس کام کی امید لگا

کر بیٹھے ہیں اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بس مکمل توکل سے چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے لئے غلط قدم اٹھا کر خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ حالات اس بات کی بالکل

اجازت نہیں دیتے۔ آج ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ اسی میں بہتری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنے سارے معاملات اللہ پاک کے سپرد کر دیں وہ آپ کے حق میں اچھا ہی

کرے گا۔ یہ دن نازک ضرور ہیں مگر کسی بڑے خطرے کا کوئی امکان نہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ اس میں اپنی ضد والا پہلو ختم کر دیں۔ مسئلہ

بھی ختم ہو جائیگا جبکہ گھر پر مکمل توجہ دینا آپ کے لئے بے حد لازم ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی ایسے کام میں نہیں آنا جس کا تعلق عشق و محبت سے ہو۔ آج بار بار

وارننگ دی جا رہی ہے۔ اپنی عزت اور وقار کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ ان دنوں جو مال خانہ کھلا ہوا ہے اس کو

صرف جائز بنا کر فائدہ اٹھائیں، اللہ پاک سے اپنی حفاظت کی دعا بھی کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کیوں کسی دوسرے کے معاملے میں آئے ہیں اور پھر پریشان بھی رہتے ہیں۔

اس وقت صرف اپنے بارے میں سوچیں اور دوسروں کے سامنے خود کو

کمزور ظاہر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لاکھ کوشش کرنے کے باوجود اگر آپ کو کامیابی نہیں مل رہی ہے تو پھر آپ

کو استخارہ کی مدد لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آج کا دن تھوڑا سا نازک ہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کے معاملات پھر خراب ہو رہے ہیں۔ فوری واپسی کا راستہ اپنائیں، صرف

اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ تاہم اب دینی معاملات میں آپ بہت پیچھے ہیں-

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور اپنی زبان میں نرمی لائیں۔ غصہ خود سے

دور کریں گے تو اللہ بھی آپ سے راضی رہے گا۔ اسی وجہ سے خرابیاں چل

رہی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اچھا وقت تیزی سے آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ آپ نے اگر اب بھی اس

سے فائدہ نہ اٹھایا تو پھر شاید بڑا طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے۔ اس لئے عقل

سے کام لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنوں کیساتھ بھی آپ ہر معاملے میں محتاط چلیں۔ اس وقت کسی کا بھروسہ کرنا

ٹھیک نہیں اور غصہ تو کرنا ہی نہیں ورنہ کسی بڑے جھگڑے کا خطرہ ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کُنڈلی آج دن کی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply