Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا سے 78افراد جاں بحق ،3447 نئے مریض رجسٹر

Spread the love

کورونا 78افراد جاں بحق

اسلام آباد ،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جسکے

بعد اموات کی تعداد 18993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ

61473 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران 3447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحت یاب ہوچکے

ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی نے عید الفطر کے پہلے 2 دن

ویکسی نیشن سنٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے عید پر لاک

ڈاؤن کانیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند

رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہوگی،نوٹی فکیشن

میں کہا گیا ہے کہ پیر کی شام 6بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند

ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن

کے دوران ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی،سیکریٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کہا تمام

میڈیکل اسٹور، فارمیسیز،میڈیکل سہولیات 24گھنٹے کھلے رہیں گے ، پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی

کی دکانیں 24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ،

مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ادھرصوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا تیسرا روز تمام کاروباری مراکز،بازار اور

شاپنگ سینٹر بند ہیں، لیکن دوسری جانب دکا نداروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی

جا ری رہی۔

یو اے ای کی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد

کورونا بحران کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار

جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق کووڈ 19

کے بحران کی وجہ 12 مئی کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ

عرب امارات نہیں جا سکے گی، تاہم ٹرانزٹ پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ یو اے ای سے ان

چاروں ممالک کی جانب جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

کورونا 78افراد جاں بحق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply