کویت کے نئے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کویت کے نئے امیر

کویت سٹی (جے ٹی این آن لائن نیوز)کویت کے نئے امیر الشیخ نواف الاحمد الصباح نے قومی اسمبلی

کے سامنے دستوری حلف اٹھا لیا ۔عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے نئے امیر نے کہا کہ ’اللہ کی قسم اٹھا

کر کہتا ہوں کہ میں ریاست کے دستور اور قوانین کا احترام کروں گا، میں عوام کی آزادیوں، مفادات،

مالی مفاد کا تحفظ کروں گا، میں اپنی قوم کی آزادی اور علاقائی استحکام کا تحفظ کروں گا‘‘۔کویت

کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ روز امریکہ میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ

جولائی کے دوران کویت میں آپریشن کے بعد علاج کی غرض سے ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کی

رحلت کے بعد کویت کے سابق ولی عہد شیخ نواف نے مملکت کی زمام کار سنبھالی۔شیخ نواف نے

کویت کی خوشحالی، استحکام اور سکیورٹی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے

پیش رو امیر کی پالیسیوں کو ملکی امور چلانے کیلئے رہنما اصول کے طور پر اپنائیں گے۔ انہوں نے

کہاکہ ہم ملکی دستور اور جمہوری سوچ کی تصدیق میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

کویت کے نئے امیر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply