khabar i Hai jtnonline

کویت کا ایوان بالا بنا میدان جنگ، حکومتی اوراپوزیشن رہنماء ہوئے گھتم گتھا

Spread the love

کویت سٹی (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) کویت کا ایوان بالا

کویت کے ایوان بالا میں اپوزیشن اورحکومتی ممبران بجٹ کی منظوری کے موقع

پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی پارلیمنٹ نے

قومی بجٹ کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی

کی نوبت آ گئی۔ پارلیمانی فورس کو اس وقت مداخلت کرنا پڑی جب اپوزیشن اور

سرکاری ممبران سے گتھم گتھا ہو گئے۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 ارکان

پارلیمنٹ نے بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالا۔ 30 ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ

نہیں لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا،

کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغانم نے بجٹ پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا

خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس کے دوران کویتی وزراء پارلیمنٹ ہال کے

دروازے پر کھڑے رہے کیونکہ اپوزیشن ممبران ان کی نشستوں پر قابض تھے۔

=-= خبر آئی ہے کے عنوان سے مزید پڑھیں ( =-= سٹوریز =-= )

بعض ارکان نے بجٹ پر بحث کو معطل کرنے کے لیے ڈیسک بھی بجائے۔ کویتی

حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے اختلافات چلے آرہے

ہیں۔ یکے بعد دیگرے کئی حکومتیں تبدیل ہو چکی ہیں اور پارلیمنٹ تحلیل ہوئی

ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کا ماحول

متاثر ہوا۔ ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم صباح خالد الحمد الصباح سے مارچ میں

جاری کردہ ان کے فیصلے کی آئینی حیثیت پر جواب طلب کر رہے ہیں جس کے

تحت انہوں نے 2022ء کے آخر تک اپنی جواب طلبی ملتوی کردی تھی۔ علاوہ

ازیں بدعنوانی جیسے مسائل پر بھی اپوزیشن کی جانب سے جواب طلب کیے جا

رہے ہیں۔ بجٹ اجلاس میں بھی اسی بنا پر ایسا واقعہ پیش آیا-

کویت کا ایوان بالا

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply