کویت آنیوالے کو 2، جانیوالے فضائی مسافر کو3 دینار ٹیکس دینا ہو گا

Spread the love

کویت سٹی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) کویت آنیوالے کو 2

کویت میں ہوائی اڈے پر آنے جانیوالے مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

کیا گیا ہے، عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ہاﺅسنگ اور خدمات کے امور کے وزیر

ڈاکٹر عبداللہ معرفی نے آپریشن فیس میں ترمیم سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کر

دیا جس کے مطابق کویت سے روانہ ہونیوالے مسافر کیلئے 3 کویتی دینار اور

آنیوالے مسافر کیلئے 2 کویتی دینار کا اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکس کا اطلاق مقامی

شہریوں اور غیر ملکیوں دونوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔ ٹیکس کی وصولی

کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنیوالی فضائی کمپنیوں کیساتھ رابطہ

کاری سے کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 11.50 ارب ریال کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

کویت کا شمار دنیا کے نہایت چھوٹے ممالک میں ہوتا ہے۔ یہ خلیج عرب کے

جنوب مغرب میں واقع ہے۔ کویت میں حکومت کی نوعیت آئینی شہنشاہیت کی ہے۔

کویت دنیا کے امیر ترین ملکوں میں سے ایک ہے، بلکہ کہا جاتا ہے یہ دنیا کا

پانچواں امیر ترین ملک ہے۔ کویت کی حکومت کو ایک مضبوط معیشت حاصل

ہے۔ زیرزمین سے برآمد کیا جانے والا تیل ہی اس کی مضبوط معیشت کی بنیاد

ہے۔ قوتِ انتظامیہ ( Executive Authority ) حکومت کا یہ سب سے زیادہ با

اختیار ادارہ ہے جو امیر اور وزراء کابینہ پر مشتمل ہوتا ہے۔

= قارئین=ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں=

کویت کے نظامِ حکومت میں وزیراعظم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ کیونکہ وہ

امیر کے بعد سب سے زیادہ با اختیار ہوتے ہیں۔ وزیراعظم سے ہی دوسرے وزراء

کی بقا وابستہ ہے۔ ان کی برطرفی سے پورا وزراء کابینہ ہی بر طرف ہوجاتا ہے۔

وزراء کی نامزدگی وہی کرتے ہیں۔ مختلف سطحوں پر وزارات کے درمیان ہم

آہنگی پیدا کرنا، ان کے کاموں میں تعاون کرنا اور وزراء کونسل کی صدارت کرنا

وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ حکومت کے ترجمان وزیراعظم ہی ہوتے ہیں۔

کویت آنیوالے کو 2

Leave a Reply