پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ " کے ٹو " پر مہم جوئی کیلئے روانہ

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ ” کے ٹو ” پر مہم جوئی کیلئے روانہ

Spread the love

شگر(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کوہ پیما ثمینہ بیگ

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو پر مہم جوئی

کیلئے روانہ ہو گئیں۔ ثمینہ بیگ 6 رکنی ممبران کیساتھ شگر سے کے ٹو بیس

کیمپ کیلئے روانہ ہوئیں۔ کے ٹو ڈریم مہم 2021ء مہم جوئی کی قیادت کریں گی۔

ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شگر وقاص جوہر نے ٹیم کو

رخصت کیا۔ مہم میں حصہ لینے والے تمام ممبران پاکستانی ہیں۔ ثمینہ بیگ نے اس

موقع پر کہا اس مہم سے مقامی کوہ پیماں میں اعتماد پیدا ہو گا۔ اس مہم جوئی کا

مقصد نسوانی حقوق اور مساویانہ حق کیلئے آگاہی ہے۔ مہم جوئی کی کامیابی

کیلئے پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع گوجال میں 3100 میٹر کی بلندی پر

واقع شمشال میں ستمبر 1990ء میں پیدا ہونیوالی ثمینہ خیال بیگ نے کوہ پیمائی کا

باقاعدہ آغاز 2009 میں کیا۔ انہوں نے کچھ ایسی چوٹیاں بھی سر رکھی ہیں جن پر

ثمینہ سے پہلے کوئی نہیں پہنچ پایا تھا۔ ان میں شمشال میں واقع چسکین سر پیک

(6400میٹر) قابلِ ذکر ہے، جسے ثمینہ نے 2010ء میں اپنے بھائی علی مرزا کے

ساتھ سر کیا اور بعد میں اس چوٹی کا نام تبدیل کر کے ثمینہ پیک رکھا گیا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

2013ء میں مانٹ ایورسٹ سر ہونے کے 60 سال پورے ہوئے تو یہ خیال آیا کہ

اس دوران کسی پاکستانی خاتون نے ایورسٹ یا آٹھ ہزار سے بلند چوٹیوں میں سے

کسی بھی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ لہذا جب ثمینہ نے کوہ

پیمائی کا آغاز کیا تب ہی انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ 2013ء میں ایورسٹ کو سر

کرنے کی کوشش کریں گی۔ آخرکار 34 گھنٹوں کی مسلسل کوہ پیمائی کے بعد 19

مئی 2013 کی صبح ثمینہ بیگ نے نیپال میں واقع دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ

کو سر کر لیا۔

کوہ پیما ثمینہ بیگ

Leave a Reply