0

کوہ سلیمان رینج میں سیاحتی مقام اور ڈیم بنانے کی تیاری

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان رینج اور سمال ڈیم بنانے کے لئے لونی درہ کا دورہ فضائی دورہ کیا –

وزیر اعلی نے ٹور ازم سائٹ بنانے کے لئے مبارکی ٹاپ کا بھی فضائی جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کوہ سلیمان کے خوبصورت اور تحیر آمیز مناظر غیر ملکی سیاحوں کو مبہوت کر سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ پہاڑی مقامات میں سیاحت کے فروغ کے لئے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کریں گے۔ جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سیکرٹری سیاحت اورمنیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی نے بیل پتھر میں سیاحت کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی- پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، کمشنر ڈی جی خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو فوری پی سی ون تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی اور کہا جلد از جلد مجوزہ پراجیکٹ کی تفصیلات اور اخراجات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے

Leave a Reply