khabar i Hai jtnonline

کوہستان دیامر گرینڈ جرگہ کامیاب، قبائل میں ملکیتی تنازع حل، فیصلہ محفوظ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) کوہستان دیامر گرینڈ جرگہ

کوہستان دیامر گرینڈ امن جرگے نے دیامر بھاشا ڈیم میں دو بڑے قبائل تھور اور

ہربن کے مابین جاری ملکیتی تنازعے کا حل نکال کر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

فیصلے کا اعلان مقام کے تعین کے بعد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان

اور دیامر کے مشران اور علماء کرام پہ مشتمل گرینڈ امن جرگے نے طویل

جدوجہد کے بعد سالہا سال سے قائم دو بڑے قبائل ہربن اور تھور کے مابین جاری

اراضی ملکیت کا تنازعہ حل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جرگہ ممبران نے

اسلام آباد میں جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن، ایچ آرڈی واپڈا پاکستان بریگیڈیر(ر)

شعیب تقی سے الوداعی ملاقات کی اور اپنے پلان، کوششوں اور فیصلے سے

حکام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر جی ایم دیامر بھاشا ڈیم، ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن

اسد اور ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل(ر) شعیب بھی موجود تھے۔ جرگے سے بات

چیت کرتے ہوئے بریگیڈیر(ر) شعیب تقی نے کہا انہیں خوشی ہورہی ہے کہ آج

پاکستان کی تعمیر اور روشن مستقبل کیلئے ایک نئی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس

دیرینہ تنازعہ کے حل میں کردار پر جملہ ممبران امن جرگہ خراج تحسین کے

مستحق ہیں۔ حکومت پاکستان جرگے کے فیصلوں کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں

سنگ میل تصور کرتی ہے اور ہر موڑ پر جرگے کا تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے

طویل جدوجہد پر جرگے کا شکریہ ادا کیا۔ جرگے کی جانب سے حکام، واپڈا،

انتظامیہ دیامر و کوہستان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا اور اس تنازعے کے پائیدار حل

کیلئے مستقبل میں بھی تعاون کی امید ظاہر کی۔ جرگے نے اپنے لائحہ عمل سے

ہربن اور تھور کے دونوں قبائل کو بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دونوں قبائل ایک

دوسرے کیساتھ امن و بھائی چارگی کے ماحول کو فروغ دیں۔ انشاء اللہ ان کا

مستقبل روشن ہے۔ مولانا خان بہادر آف ہڈر کی امارت میں جاری امن جرگے نے

فیصلے کے اعلان کیلئے مقام کے تعین پہ گفت وشنید جاری رکھی جس کا اعلان

بعد میں کیا جائگا۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے اراضی ملکیت تنازعے پہ

تھور اور ہربن کے مابین مصلح تصادم کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی

ہوا ہے اور دونوں جانب سے کافی نقصانات ہوئے ہیں جس پہ دونوں فریقین کے

مابین دشمنی کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کا کام بھی تعطل کا رہا تھا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کوہستان دیامر گرینڈ جرگہ

Leave a Reply