کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے میٹرک و انٹر نتائج مسترد کرنے کا سلسلہ جاری

کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے میٹرک و انٹر نتائج مسترد کرنے کا سلسلہ جاری

Spread the love

پشاور، کوہاٹ (بیورو چیف، عمران رشید خان) کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ

Journalist Imran Rasheed

جمعیت علما اسلام (ف) ضلع کوہاٹ نے بھی تعلیمی بورڈ کوہاٹ کی جانب سے

میٹرک اور انٹر کلاسز کے سالانہ امتحانات کے نتائج مسترد کرنے کیساتھ ساتھ

چیئرمین تعلیمی بورڈ کوہاٹ، سیکریسی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کو فوری طور

پر برطرف اور موجودہ امتحانی نتائج کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

جے یوآئی (ف) ضلع کوہاٹ کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ سیٹھ سیف اللہ

خان مارکیٹ میں مولانا عبد الرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جمعیت

علما اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق ضلع ناظم کوہاٹ گوہر سیف اللہ خان

سمیت مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہاٹ تعلیمی بورڈ کی جانب

سے حالیہ میٹرک اور انٹر نتائج میں مبینہ خرد برد کرنے اور من پسند نتائج تیار

کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور طلباء و طالبات کے مستقبل سے

کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم، سابق ضلع ناظم کوہاٹ گوہر سیف اللہ خان و دیگر

اراکین نے چیئرمین نیب اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ

موجودہ نتائج کو فی الفور واپس لینے، تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سمیت سیکریسی

ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کر کے انہیں فی الفور برطرف

کیا جائے اور امتحانی ڈیوٹیوں سے لے کر امتحانی ہالوں میں ہونے والی مبینہ

بے قاعدگیوں اور پھرنتائج میں ہونے والی کوتاہیوں کا پردہ چاک کیا جائے

بصورت دیگر کوہاٹ سمیت صوبہ بھر کے بارہ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات

کے مستقبل کی خاطر سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے نتائج

پر نظرثانی کرنے اور ازسرِنو پرچے چیک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے

موجودہ نتائج کو مسترد کر دیا۔

کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ ، کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ ، کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply