131

مہنگائی کے مارے عوام پرکوکنگ آئل 26 روپے فی کلو مہنگائی کا بم گرادیا گیا

لاہور (جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) کوکنگ آئل گھی مہنگا

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی کارپورپیش آف پاکستان (یو سی پی) میں ایک اور

مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر

مختلف برینڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے سے 26 روپے

فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،عالمی بینک

حکومت کی طرف سے 4 روز قبل کئے جانے والے اس اضافے کے بعد یوٹیلیٹی

سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 190 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے –

جبکہ وفاقی حکومت کے اس اقدام پر یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والے خریداروں نے

سخت رد عمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کر کے

اپنے ہی ووٹروں کا بیڑا غرق کردیا ہے- شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر

اول تو اشیاء ضروریہ تو دستیاب نہیں لیکن دوسری طرف حکومت مختلف اشیاء کی

قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے چلی جا رہی ہے۔ جس سے یوٹیلیٹی سٹوروں کی افادیت

ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ یہی حال رہا تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہوگا-

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں

کیا گیا حالیہ اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لے-

کوکنگ آئل گھی مہنگا

اپنا تبصرہ بھیجیں