کوٹ عبدالمالک ،بوسیدہ چھت گرنے سے میاں ،بیوی 5بچوں سمیت جاں بحق

Spread the love

کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ

شرقپورخورد کی آبادی فضل پورہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد

جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بارش کی وجہ سے 2منزلہ عمارت کی

بوسیدہ چھت گزشتہ رات 2بجے کے قریب گر گئی جس سے نیچے سوئے 7افراد

جن میں شوہر کامران علی ،بیوی کوثر ،تین بیٹیاں بسمہ ،عالشبہ ،مقدس اور دوبیٹے

عبداللہ ،عبید اللہ ملبے تلے دب گئے ۔اہل محلہ چھت گرنے کی آواز سنتے ہی فوری

طور پر ان کے گھر پہنچ گئے اور لاشوں کوملبے سے نکالا ۔پولیس نے مرحومین

کی لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد اس کے چھوٹے بھائی عثمان علی کے

حوالے کر دیں ۔ایک گھر سے 7جنازے بیک وقت اٹھنے پرہر آنکھ اشک بار تھی ۔

گزشتہ روز ظہر کے بعد نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔مرحومین کو مقامی قبرستان

میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازے میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں

خالد ، ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین و دیگر مقامی سیاسی و سماجی

شخصیات کے علاوہ علاقہ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت

کی۔

Leave a Reply