پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین آج پاکستان پہنچے گی

Spread the love

کوویکس کرونا ویکسین

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین ایک روز تاخیر سے

آج پاکستان پہنچے گی، کوویکس پاکستان کی 20فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔تفصیلات کے

مطابق کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کا شیڈول تبدیل ہوگیا، کوویکس نے

پاکستان کو ویکسین شیڈول میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے کرونا

ویکسین ایک دن تاخیر سے 8 مئی کو ملے گی، مذکورہ ویکسین 7 مئی کو پاکستان پہنچنا تھی۔ ویکسین

شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان

کو ملنے والی کرونا ویکسین جنوبی کورین ساختہ ہے، جنوبی کوریا سے کرونا ویکسین غیر ملکی

ایئر لائن پاکستان لائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے کرونا ویکسین ایک دن تاخیر سے

8مئی کو ملے گی، مذکورہ ویکسین 7مئی کو پاکستان پہنچنا تھی۔ ویکسین شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی

فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی کرونا ویکسین

جنوبی کورین ساختہ ہے، جنوبی کوریا سے کرونا ویکسین غیر ملکی ایئر لائن پاکستان لائے گی۔

واضح رہے پاکستان میں اس وقت چین کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جا رہے ہے اور چالیس

سال سے لیکر اس سے اوپر تک کی عمر کے افراد کو لگانے کا عمل جاری ہے.
جس کے خاطر خواہ نتائج

سامنے آ رہے ہیں. دوسری جانب کرونا وباء کی تیسری لہر بھی اپنے عرون پر ہے اور روزانہ سو

سے زائد اموات کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد مین نئے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں. جس کی

وجہ عوام کی جانب سے ایس او پیز کو نظر انداز کرنا بتایا جاتا ہے-

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply