Pakistan Australia national flags 101

کوویڈ۔19: پاکستانی تارکین وطن اور آسٹریلیا میں امدادی سرگرمیاں

Spread the love

نیو ساوتھ ویلز(جے ٹی این آن لائن آسٹریلیا نیوز) کوویڈ۔19 پاکستان آسٹریلیا

پاکستان ہائی کمیشن آسڑیلیا کے اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے کی جا رہی، کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے، جاری COVID-19 وبائی صورتحال کے تناظر میں، ہائی کمشنر نے NSW اور کوئینز لینڈ سے تعلق رکھنے والے، پاکستانی کمیونٹی کے ممبروں کیساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : کینبرا حکومت کا اعلان، عوام پریشان
——————————————————————————

ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان اور آسٹریلیا میں پاکستانی مشنوں، کی طرف سے ان غیر معمولی مشکل اوقات میں پاکستانیوں کی دیکھ بھال، کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کمیونٹی کے ممبروں کو پا کستان اور آسٹریلیا کی حکومتوں سے، آنیوالی معلومات کے بارے میں آگاہ کیا، جو ہماری کمیونٹی کو درپیش مختلف امور کے بارے میں بھی جانکاری دیتی ہیں، جنمیں ملک واپسی کے خواہشمند افراد کی تفصیلات شامل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا، کہ حکومت پاکستان ہماری برادری کو بیرون ملک بھیجنے سمیت سہولیات کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر ضرور کریں

ہائی کمشنر نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی جذبہ کی تعریف کی کہ وہ اپنی کمیونٹی، کے افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں، سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کیساتھ آسٹریلیا میں پاکستان ہائی کمیشن، اور اس کے قونصل خانے کی امدادی کوششوں، کے قریبی رابطہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ضرورتمند کمیونٹی ممبرز پر وبائی امراض کے منفی خاتمے کیلئے دیگر کمیونٹی ممبرز کے تعاون کے اعلی معیار کو مرتب کرنے پر، پاکستان ایسوسی ایشن اور مخیر حضرات کی تعریف کی۔ انہوں نے سماجی دوری سمیت آسٹریلین حکومت کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی، پاسداری پر پاکستانی برادری کی تعریف کرتے ہوئے، ان کو ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا۔

اپ ڈیٹ رہنے کیلئے : ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

انہوں نے کمیونٹی کی قیادت سے یہ بھی درخواست کی، کہ وہ بامقصد انفرادی کوششوں کو مربوط کریں۔ پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریلیا میں پاکستانی مشن کی طرف سے، پیش کی جانیوالی کوششوں کو سراہا، اور ضرورتمندوں کے مفاد کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی بین الاقوامی طلبہ، سمیت ضرورتمند کمیونٹی کے ممبروں کی مدد کیلئے، انفرادی طور پر اور اب تک مختلف انجمنوں کے پلیٹ فارم سے جاری کاموں کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

کوویڈ۔19 پاکستان آسٹریلیا

Leave a Reply