کووڈ 19 مخفی علامات کی نشاندہی کرنیوالی آرم ہینڈ ڈیوائس کی منظوری دیدی گئی

کووڈ 19 مخفی علامات کی نشاندہی کرنیوالی آرم ہینڈ ڈیوائس کی منظوری دیدی گئی

Spread the love

واشنگٹن(کے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) کووڈ 19 مخفی علامات

امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے ) نے پہلے اے آی ٹیکنالوجی

پر مبنی ایسی ڈیوائس کی منظوری دی ہے جو کوویڈ 19 کے ایسے مریضوں میں

مرض کی نشانیوں کی نشاندہی کر سکتی ہے جن میں اس کی علامات ظاہر نہیں

ہوتیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ٹیک کووڈ پلس مانیٹر نامی یہ ڈیوائس آرم بینڈ

کی طرح ہے جس میں لائٹ سنسرز اور ایک چھوٹے کمپیوٹر پراسیسر موجود ہیں

جو وائرس کی مختلف نشانیوں پر نظر رکھتا ہے۔ ان نشانیوں میں hyper

coagulation بھی شامل ہے جو کوویڈ کا عام مسئلہ ہے جس کے باعث بلڈ کلاٹس

کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈیوائس کو کسی فرد کے بازو سے منسلک کردیا جاتا ہے جس کے بعد سنسرز

خون کی روانی سے نبض کے سگنلز اکٹھے کرنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد

پراسیسر اہم معلومات کو ایک جگہ جمع کرتا ہے اور مشین لرننگ ماڈل سے

گزارتا ہے۔ اس طرح یہ ڈیوائس وائرس کی چھپی نشانیوں کی نشاندہی مختلف

رنگوں کی روشنی کے ذریعے کرتی ہے۔ ایف ڈی اے نے بتایا کہ یہ آرم بینڈ کووڈ

19 کی تشخیص کے لیے نہیں اور عام ٹیسٹ کی جگہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی

اسے علامات والے مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی بجائے یہ بیک

اپ یا احتیاط کے طور پر درجہ حرارت چیک کرنے کیساتھ استعمال کیا جاسکتا

ہے کیونکہ بغیر علامات والے مریضوں میں عموما جسمانی درجہ حرارت معمول

پر ہوتا ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایف ڈی اے نے بتایا کہ دونوں اسکریننگ ٹولز کو استعمال کرکے وائرس کے

پھیلاؤ کو عوامی مقامات پر روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس آرم بینڈ کی آزمائش

ہسپتالوں اور سکولوں میں کی گئی، ہر جگہ ملتے جلتے نتائج سامنے آئے تھے۔

ہسپتالوں میں اس ڈیوائس نے کووڈ 19 کی نشانیوں کو 98.6 فیصد تک درست

شناخت کیا تھا جبکہ سکولوں میں یہ شرح 94.5 فیصد رہی تھی۔

کووڈ 19 مخفی علامات

Leave a Reply