corona Special jtnonline1

پاکستان کی کووِڈ 19کے اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی نوعیت کا فریم ورک تشکیل دینے کی تجویز

Spread the love

کووِڈ 19کے اثرات

نیویارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کووِڈ 19 بحران

کے اثرات سے بحالی کیلئے عالمی وبا ء کا ایک فریم ورک تیار کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کی ڈویلپمنٹ

کوآپریشن فورم (ڈی سی ایف) کے اجلاس میں پاکستان نے تجویز دی کہ عالمی وبا ء کیخلاف لڑائی

میں ہر خطے کو شامل کیا جائے اور کہا ہر خطے، ریاست اور برادری کے پاس بتانے کیلئے

معلومات اور تجربہ ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے

عالمی وباء کے سماجی و معاشی اثرات اور ان سے نمٹنے کیلئے نئے طریقہ کار کی ضرورت پر

زور دیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا بین الاقوامی نظام کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ترقی کیلئے بعد از

کووِڈ فریم ورک تشکیل دینے کو ترجیح دے، ایک ایسا فریم ورک جو اسٹیک ہولڈرز کو نزدیک لا

سکتا ہے تاکہ خطرات کو بہتر طور پر کم کرنے اور جھٹکوں سے بازیافت کرنے کیلئے درکار

ردعمل تشکیل دیا جاسکے ۔ و ر چوئلی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکا کو آگاہ کیا کس

طرح احساس پروگرام نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیساتھ وباء کی پہلی لہر پر قا بو پانے میں مدد دی۔

حکومت نے وبائی امراض کی وجہ سے ہونیوالے معاشرتی معاشی نقصان کو بڑھائے بغیر صحت

کے خطرات سے کا میا بی کیساتھ نمٹا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کس طرح اس مشکل صورتحال

سے نکلاسے متعلق بتایا ہمارے 2 کروڑ 40 لاکھ افراد جو اپنے خاندا نو ں کیلئے روزی کماتے ہیں

وہ یا تو دیہاڑی دار ہیں یا اپنا کام خود کرتے ہیں جو عملی طور پر آمدنی کے تباہ کن نقصان کے

دہانے پر تھے،تاہم حکو مت نے حالات کو سنبھالا دینے میں انکا ہر ممکن ساتھ دیا۔انہوں نے خبردار

کیا کہ جب عالمی وبا ء ختم ہوجائیگی تو اس کے بعد بھی دنیا اس کے اثرات کا سامنا کرتی رہے گی،

چنانچہ سکڑتے ہوئے عالمی مالیات کے وقت ہر طرح کے تعاون کو بڑھانا پہلے سے کہیں زیادہ اہم

ہو جا ئیگا۔

کووِڈ 19کے اثرات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply