100+1500 prize bound list jtnonline2

کون لکھ پتی، 100 ، 1500 مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں آج

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) کون لکھ پتی

سو (100) اور پندرہ سو (1500) روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

آج بروز پیر ہونے جا رہی ہے ۔ مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام ہونے والی

دونوں انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں میں 100 روپے مالیت کے بانڈز رکھنے

والے افراد کیلئے پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے

کے تین جبکہ تیسرے انعام میں ایک ہزار روپے مالیت کے 1199 انعامات ہیں اور

یہ قرعہ اندازی کراچی میں ہو گی۔

=-= یہ بھی پڑھیں: گذشتہ انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج

پندرہ سو ( 1500) روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی صوبہ بلوچستان کے

دارالحکومت کوئٹہ میں ہو گی۔ اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا

ایک، دوسر ے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500

روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

=—= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین زریعہ حکومتی منصوبے

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

کون لکھ پتی

Leave a Reply