ملتان، لاہور(جے ٹی این آن لائن بزنس رپورٹ) کون بنے گا کروڑپتی
سنٹرل ڈائریکٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 7500 روپے
مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم نومبر بروز سوموار کو ہو
گی- 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام تین کروڑ
کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 185000 روپے
کے 1696 خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔
=-،-= 100 ، 1500 روپے مالیتی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ہو گی
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری
کئے جانے والے 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی
15 نومبر کو ہو گی۔ 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ
روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک
ہزار روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔
=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)
1500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا
انعام 10 لاکھ روپے کے 3 اور تیسرا انعام 18500 روپے مالیت کے 1696
انعامات ہیں۔ جو قرعہ اندازی میں نکلنے والے انعامی بانڈز نمبروں کے خوش
نصیب مالکان میں تقسیم کئے جائیں گے-
=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————
ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو
سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت
روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ
دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-
جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری
کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں
انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی
بھی وقت مرکزی بینک میں جمع کراکے بدلے میں اپنی رقم واپس کی لی جا سکتی
ہے-
کون بنے گا کروڑپتی ، کون بنے گا کروڑپتی ، کون بنے گا کروڑپتی