100+1500 prize bound list jtnonline2

کون بنے گا لکھپتی، 100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز ہولڈر کیلئے آج بڑا دن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن کامرس نیوز) کون بنے گا لکھپتی

سو ( 100 ) اور پندرہ سو ( 1500 ) روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ

اندازی آج بروز پیر 17 اگست 2020ء کو ہو گی۔

حکومت پاکستان وزارت خزانہ کے ریجنل ڈائریکٹریٹ قومی بچت کے اعلامیہ

کے مطابق 100 روپے مالیت کے بانڈ ز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک،

دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں ایک ہزار روپے

مالیت کے 1199 انعامات ہیں۔

1500 روپے مالیت کے بانڈ ز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسر ے

انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500 روپے کے

1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز

مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی

سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

سرمایہ کاری کا محفوظ ترین ذریعہ انعامی بانڈز کی خریداری

اقتصادی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے انعامی بانڈز کی

خریداری نہایت ہی محفوظ ذریعہ ہے جس میں کسی بھی قسم کے نقصان کا

کوئی اندیشہ نہیں جبکہ اس سرمایہ سے حکومت ملک میں ترقیاتی منصوبوں میں

سرمایہ کاری کرکے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا بندوبست کرنے

کےساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو انعامات سے بھی نوازتی ہے- اس ضمن میں

مرکز قومی پچت انتہائی جاںفشانی سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے

انعامی بانڈز کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے وزٹ کریں ( جتن قرعہ اندازی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کون بنے گا لکھپتی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply