کونڈاکلم نیو کلیئر پاور پلانٹ پر سائبر حملہ ،انتہائی حساس معلومات اڑا لے گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے کونڈاکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ پر سائبر حملہ

کیا گیا ہے جس سے بھارتی جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچا

ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوکلیئر پلانٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات

ہیں،ہیکرز نے کوڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ڈی ٹریک ریٹ RAT نامی

وائرس سے نشانہ بنایا اور انتہائی حساس معلومات اڑا لے گئے۔اپوزیشن رکن

اسمبلی ششی تھرور نے سائبر حملے کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دے دیا۔ انہوں

نے کہا کہ اگر حملہ ہوا ہے تو اس کے نقصانات ناقابل تصور ہیں۔ادھر سوشل میڈیا

صارفین بھی سائبر سیکورٹی نظام کی ناکامی پرحواس باختہ دکھائی دئیے۔بھارتی

حکومت نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے لیکن بھارتی میڈیا اور ہیکر

سوسائٹی کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کونڈاکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ پر سائبر

حملہ کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پلانٹ کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا

جس سے سسٹم متاثر ہوا ہے۔ تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ہیکرز نے

کوئی معلومات چوری کیں یا نہیں۔دوسری جانب پاور پلانٹ انتظامیہ تفصیلات

بتائے بغیر اس بات پر بضد ہے کہ کنٹرول سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا۔

نیوکلیئرپاور پلانٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پلانٹ کے سسٹم پر حملہ ممکن

نہیں ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply