Cold Drinks 91

سکولوں، مدارس میں کولڈ ڈرنکس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد( جتن آن لائن ایجوکیشن رپورٹر) کولڈ ڈرنکس پابندی

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں اور مدارس میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی سکول اور مدارس پر 2 ماہ کیلئے ہوگا۔ اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں

کولڈڈرنکس بچوں کیلئے مضر صحت ہیں،ڈی سی اسلام آباد

ڈی سی اسلام آباد شفقات کے مطابق پابندی سے پہلے سوشل میڈیا پر پول کروایا گیا تھا جس میں 90 فیصد لوگوں کی رائے میں پابندی کے حق میں تھی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بھی یہ ہی رائے ہے جبکہ پنجاب میں بھی اس سے پہلے پابندی لگ چکی ہے۔ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی ایسی ڈرنکس بچوں کیلئے مضر صحت ہیں اسی لیے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کی کل سے تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کولڈ ڈرنکس سمیت تمام مشروبات کے اجزا اور معیار کو قوانین کے مطابق بنانے کیلئے تمام کمپنیوں کو 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے تمام اجزا پنجاب فوڈ سیفٹی ریگولیشن 2017ء کے مطابق بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ڈی جی نے کہا تھا کہ مشروبات میں منظور شدہ فوڈ کلرز استعمال نہ کرنے پر لائسنس منسوخی سمیت سخت کارروائی کی جائیگی۔

کولڈ ڈرنکس پابندی

Leave a Reply