وزیرستان میں امن و خوشحالی اولین ترجیح، کور کمانڈر پشاور فیض حمید

Spread the love

پشاور (بیورو چیف، عمران رشید خان) کور کمانڈر پشاور

Journalist Imran Rasheed

کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں

امن و امان کا قیام، ترقی اور خوشحالی فوج اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور تعلیم کو فروغ دے کر علاقے میں ترقی و خوشحالی

کا نیا باب شروع ہو گا۔ کور کمانڈر نے علاقہ مشران پر نوجوانوں کو تعلیم اور

روزگار کی طرف راغب کرنے پر زور بھی دیا۔

=پڑھیں= خیبرپختونخوا پولیس وطن دشمنوں کیلئے آسان ہدف کیوں—؟

گیارہ کور کی کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپنے پہلے

دورہ وزیرستان کے موقع پر میران شاہ میں اتمانزئی مشران کیساتھ گرینڈ جرگہ

میں افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے، انڈسٹریز لگانے

سمیت علاقے کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی بات کی۔ اس موقع پر جی او سی 7

ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین

بھی جرگے میں موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگے سے خطاب میں

اتمانزئی مشران نے افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے،

انڈسٹریز لگانے کے ساتھ ساتھ مسمار شدہ بازاروں کے معاوضوں کی ادائیگی،

یونیورسٹی اور کیڈٹ اور میڈیکل کالجز کے قیام کے بھی دیرینہ مطالبات کو دہرایا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ملاقات میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے اتمانزئی مشران کے

مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا علاقے میں امن و امان کا

قیام، ترقی اور خوشحالی فوج اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ کور کمانڈر کے

مطابق ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور تعلیم کو فروغ دیکر علاقے میں ترقی اور

خوشحالی کا نیا باب شروع ہو گا۔ کور کمانڈر نے مشران پر نوجوانوں کو تعلیم اور

روزگار کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔ اتمانزئی مشران نے میران شاہ کا دورہ

کرنے پر کور کمانڈر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگے میں شریک اتمان زئی مشران

نے کہا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورے سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی

کے نئے دور کا آ غاز ہو گا۔

کور کمانڈر پشاور ، کور کمانڈر پشاور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: