کور کمانڈرزکانفرنس، جیوسٹرٹیجک صورتحال، ملکی سلامتی کے امور پر غور،علاقائی امن کیلئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت

221 ویں کور کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں

منعقد ہوئی جس میں جیوسٹرٹیجک صورتحال، ملکی سلامتی کے امور پرغورکیا

گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ

بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے آپریشن ردالفساد میں

پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اورملک میں پائیدار قیام امن کیلئے کوششیں جاری

رکھنے کے عزم جبکہ علاقائی قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی

حمایت کا بھی اعادہ کیا ۔

Leave a Reply