کورین گانے گینگنم اسٹائل

کورین گانے ”گینگنم اسٹائل” نے نیا ریکارڈ بنالیا

Spread the love

کورین گانے گینگنم اسٹائل

سیول (جے ٹی این آن لائن نیوز) جنوبی کورین اسٹار سائی کے معروف گانے ”گینگنم اسٹائل” جو

ریلیز کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا پر چھایا رہا، نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گینگنم اسٹائل نے

اپنی مقبولیت کا ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد مرتبہ

دیکھا جاچکا ہے۔یہ گانا جنوبی کورین گلوکار سائی نے ریلیز کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا ہر کوئی اس

کے اسٹیپس فالو کرتا رہا۔7 مارچ کو کورین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سائی کی

آئیکونک میوزک ویڈیو کے یوٹیوب ویوز 4 ارب سے زائد ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ گینگم اسٹائل اب

یوٹیوب پر کورین زبان کا پہلا گانا بن گیا ہے جسے 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔تاہم

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز پنک فونگ کے چلڈرن سانگ ”بے بی

شارک ڈانس” کے پاس ہے۔”بے بی شارک ڈانس” کی ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 8 ارب سے زائد

مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔گینگنم اسٹائل کو 15 جولائی، 2012 کو ریلیز کیا گیا تھا، یہ 2012 کا مقبول

ترین گانا رہا ہے جس کی متعدد نقول بھی تیار کی گئیں۔

کورین گانے گینگنم اسٹائل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply