کوریا کا کورونا باعث

کوریا کا کورونا کے باعث ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

کوریا کا کورونا باعث

پیانگ یانگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)نے نوول کرونا وائرس

کی عالمی وبا سے متعلق خدشات کے باعث رواں جولائی میں ہونیوالے ٹوکیو گرمائی اولمپکس

مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی پی آر کے میں کھیلوں کے امور سے متعلق ویب

سائٹ” سپورٹس “کے مطابق یہ فیصلہ 25 مارچ کو پیانگ یانگ میں منعقدہ ڈی پی آر کے اولمپک

کمیٹی کے جنرل اسمبلی اجلاس میں کیا گیا۔ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ جنرل اسمبلی کے دوران

کمیٹی کے ممبران کی تجویز پر عوامی جمہوریہ کوریا نے اپنے کھلاڑیوں کو نوول کرونا وائرس

سے متعلق صحت کے عالمی بحران سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے 32 ویں اولمپک کھیلوں میں شرکت

نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے 26 مارچ کو کہا تھا کہ ڈی پی آر کے

اولمپک کمیٹی کا اجلاس ایک روز قبل پیانگ یانگ میں منعقد ہوا تھا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدہ

اس اجلاس میں 2020 میں کمیٹی کے کام کا جائزہ لیا گیا اور 2021 کیلئے اس کے کام پر تبادلہ خیال

کیا گیا۔ تاہم اس نے اولمپک کھیلوں میں شرکت کرنے اور نہ کرنے سے متعلق کوئی بیانیہ جاری نہیں

کیا تھا۔

کوریا کا کورونا باعث

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply