کورونا ،82 اموات، ویکسین کیلئے عمر کی حد 15 سال مقرر
کورونا 82 اموات ویکسین
اسلام آباد ،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے
بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ
ایک ہزار 367 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، دوسری جانب حکومت نے 15سال تک کے
بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کمپنی کی ڈوز
لگائی جائے گی 15 تا 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن کا آغا ز 13 ستمبر سے ہو گا۔15 تا 18
سالہ کی ویکسی نیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہو گا،جبکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ موجودہ نظام کے
تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔حکومت نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا
فیصلہ کرلیاہے۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کمپنی کی ڈوز لگائی جائے گی 15 تا 18 سال کے بچوں
کی ویکسی نیشن کا آغا ز 13 ستمبر سے ہو گا۔15 تا 18 سالہ کی ویکسی نیشن کیلئے ب فارم کا
استعمال ہو گا،جبکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔
کورونا 82 اموات ویکسین
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں