ریکارڈ201اموات

کورونا ،66اموات،پنجاب کے 4 ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹربند

Spread the love

کورونا 66 اموات

اسلام آباد،لاہور،کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے

کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افراد انتقال کر گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 93690 ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93ہزار 690ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد

11لاکھ 56ہزار 281ہو گئی۔ 3800 نئے مریض سامنے آئے ۔ادھرصوبائی دارالحکومت سمیت ملک

بھر میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے جس کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کے

چار بڑے ہسپتالوں میو ہسپتال، جناح ہسپتال ،لاہور جنرل ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان میں تمام آپریشن

دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ڈاک ان ہسپتالوں میں مریضوں کے ایمرجنسی آپریشن معمول

کے مطابق جاری رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں سیکٹرجی 9 تھری کی 8 گلیاں ،جی 7

ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور میں سمارٹ لاک

ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔کراچی سمیت سندھ بھر میں

سولہ جولائی سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے، 100 فیصد ویکسی نیٹڈ اسٹاف والے اسکولوں کو پچاس

فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے سو

فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع کر دیا ہے۔ اسکولوں میں 50 فیصد

حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ والدین کو بھی ویکسینیشن کروا کر کارڈ

اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے صحٹ ڈاکٹر نوشین حامد

نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو 31 اگست سے بوسٹر ویکسین

لگائی جائے گی۔ادھر صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی ہدایت

کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں کورونا وباء کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ویکسینیشن کے

اہداف کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے کے آٹھ شہروں میں گھر گھر

ویکسینیشن مہم 26جولائی سے جاری ہے جس کا دائرہ کار تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے

وباء میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کو صورتحال

کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔

کورونا 66 اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply