ریکارڈ201اموات

کورونا : مزید 102 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز

Spread the love

کورونا 102 جاں بحق

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کوروناوبا کے باعث مزید 102 افراد جاں بحق

ہوگئے جب کہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب

سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ

کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,654,99 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 070 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا

کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 893,461 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ

میں 3 لاکھ 04 ہزار 571 ، پنجاب میں 3 لاکھ 32000، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561،

اسلام آباد میں 80 ہزار 010، بلوچستان میں 24 ہزار 318 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 اور گلگت

بلتستان میں 5 ہزار 454 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 229 ہے۔ جب کہ4 ہزار

سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے

مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد

مجموعی طور پر 20 ہزار 089 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 6

ہزار 021 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 810,143

ہوگئی ہے.

کورونا 102 جاں بحق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply