ریکارڈ201اموات

کورونا کے وار کم نہ ہو سکے، مزید80اموات

Spread the love

کورونا کے وار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بروقت اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی،

کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20930 ہوگئی۔ پاکستان

میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1843نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3

ہزار 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی نے پورے ملک میں ماس ویکسی نیشن

مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماس ویکسی نیشن مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر

کے ساتھ بھرپور اشتراک کیا جائے گا۔این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے

تحت ماس ویکسین نیشن مہم تین حصوں پر مشتمل ہو گی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک

ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی ماس ویکسی نیشن مہم کا حصہ ہوگا۔ 7کروڑ شہریوں کو سال رواں

کے اختتام تک ویکسین لگانے کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کی صلاحیت

بڑھانے کیلئے تمام فیڈریشن یونٹس کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ماس

ویکسی نیشن مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں اور نجی سیکٹر کو بھی شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا گیا

ہے۔

کوروناوائرس

کورونا کے وار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply